(ایجنسیز) متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عید کا اعلان برج خلیفہ کے سنگم میں رکھی توپ سے دو گولے داغ کر کیا گیا۔
شیخ زاید مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جبکہ شارجہ، عجمان اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔ دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام بھی قبول کیا۔ اس موقع پر ’’اللّٰہ اکبر‘‘ کی بھرپور گونج بھی سنائی دی۔