مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کے الزام میں تیجسوی سوریا کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن نے کہا کہ بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کے خلاف مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے متنازعہ لیڈر تیجسوی سوریا اپنے غیرذمہ دارانہ بیانات کےلئے مشہور ہیں۔ ان پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کے ذریعہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔

بنگلور ساتھ سے مقابلہ کررہے تیجسوی سوریا کا مقابلہ کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی کی بیٹی کانگریس امیدوار سومیا ریڈی سے ہے۔ ایکس پر کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے پوسٹ کیا کہ تیجسوی سوریا کے خلاف 25 اپریل کو جے نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں