’اندراگاندھی اور سونیا گاندھی کے پاس منگل سوتر تھا؟‘ مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا متنازعہ بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک مرتبہ پھر انتہائی متنازعہ ریمارکس کئے۔ وہ ہمیشہ اپنے بھڑکاؤ و نامناسب بیانات کےلئے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے تازہ بیان میں کہا کہ ’کیا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور کانگریس رہنما سونیا گاندھی کے پاس قربانی دینے کے لیے منگل سوتر تھا؟

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف انتہائی نفرت انگیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کی اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ خواتین کے منگل سوتر مسلمانوں کو دے دیگی، جس کے جواب میں کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی نے ان کے شوہر راجیو گاندھی کو کھو کر منگل سوتر کی قربانی دی اور ان کی دادی اندرا گاندھی نے بھی اپنی جان قربانی دی تھی۔

پرینکا کے تبصرے پر گری راج سنگھ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ اٹلی سے آئی سونیا کے پاس منگل سوتر ہوگا یا نہیں، اس کے علاوہ فیروز گاندھی، جنہوں نے اندرا گاندھی سے شادی کی تھی وہ پارسی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں