جلگاؤں: مسجد کی دیوار پر شرپسندوں نے متنازعہ جملے لکھ دیئے، شرانگیز حرکت کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں بھادلی گاؤں کی ایک مسجد پر کچھ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے شرانگیز و متنازعہ جملے تحریر کئے گئے، جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور فرقہ پرستوں کی ناپاک کاروائی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا غصہ ظاہر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی کارکن فاروق شیخ کی قیادت میں مسجد کمیٹی کے ارکان نے پولیس سپرنٹنڈنٹ مہشور ریڈی سے ملاقات کی اور اس واقعہ پر شدید احتجاج درج کرایا۔ وفد نے پولیس کو اس واقعہ سے متعلق ثبوت (سی سی ٹی وی فوٹیج) بھی پیش کئے۔ مسلمانوں کے وفد نے پولیس سے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وہیں مقامی لوگوں نے اس معاملہ میں پولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں