لوک سبھا انتخابات کے ساتویں و آخری مرحلہ کےلئے اعلامیہ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ کیلئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلہ میں سات ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ کے 57 لوک سبھا حلقوں کیلئے رائے دہی ہوگی۔ اترپردیش اور پنجاب کے 13، مغربی بنگال کے 9، بہار کے 8، اوڈیشہ کے 6، ہماچل پردیش کےچار،جارکھنڈ کے تین، چندی گڑھ کے ایک حلقہ کیلئے پولنگ ہوگی۔ جاریہ مہینہ کی 14 تاریخ تک نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ساتویں مرحلہ کیلئے یکم جون کو رائے دہی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں