حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے۔ بی جے پی ایم پی جسونت سنگھ بھبھور کے بیٹے وجے بھبھور نے نہ صرف ایک پولنگ بوتھ پر قبضہ کرلیا اور بڑی تعداد میں بوگس ووٹ ڈالے بلکہ اس نے اس پورے واقعہ کا سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کے ذریعہ ویڈیو شیئر کیا۔ قانون کا مذاق اڑانے ہوئے بنایا گیا ویڈیو وائرل ہوگیا۔
Son of BJP leader and BJP member Vijay Bhabhor hijacked the poll booth in Dahod, Gujarat, live-streamed the entire incident on social media. Later deleted it.
According to the article below, it is alleged that he even abused the officials and allegedly did bogus voting with… pic.twitter.com/FdkB4unMEK— Mohammed Zubair (@zoo_bear) May 8, 2024
زی نیوز گجراتی کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے داہود لوک سبھا سیٹ کا یہ واقعہ ہے جہاں پارتھم پور گاؤں کے پورے پولنگ بوتھ پر ہی مبینہ طور پر قبضہ کرلیا گیا۔ داہول لوک سبھا میں بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ بھبھور کے بیٹے وجے بھبھور نے بوتھ میں گھس کر ای وی ایم پر قبضہ کر لیا اور ویڈیو بناکر کہہ رہا ہے کہ ’ای وی ایم میرے باپ کا ہے، یہاں صرف بی جے پی چل رہی ہے‘۔ وجے بھبھور نے بوتھ کے اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ آن لائن ویڈیو میں وجے بھبھور نے قانون اور انتظامیہ کا کھل کر مذاق اڑایا اور ای وی ایم مشینیں ہاتھ میں اٹھاکر کہہ رہا ہے کہ یہ سب میرے باپ کی ہے۔
فی الحال اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے لیکن یہ پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔