بی جے پی کے قدآور لیڈر سشیل کمار مودی کا دیہانت

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سشیل مودی کا آج شام دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوگیا۔ وہ 72 سال کے تھے۔ سشیل مودی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج گزشتہ ایک ماہ سے ایمس کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں چل رہا تھا۔

انہوں نے اپنی خرابی صحت کی وجہ سے جاریہ لوک سبھا انتخابات کی تشہیر سے دوری اختیار کرلی تھی۔ وہ بہار میں بی جے پی کے قدآور لیڈر شمار کئے جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں