مودی اور یوگی کے ظلم کے آگے نہیں جھکیں گے: افضال انصاری

حیدرآباد (دکن فائلز) مرحوم مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم کسی بھی قیمت پر مودی اور یوگی کے ظلم کے آگے نہیں گھٹنے نہیں ٹیکیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’جس طرح رمضان کے مہینہ میں جیل کے اندر زہر دیکر مختار انصاری کا قتل کیا گیا، وہ شہادت کی موت ہے‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افضال انصاری کو انڈیا اتحاد نے غازی پور لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ افضال انصاری نے علاقہ میں بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے کہا ہے کہ ’اب حساب کا وقت آگیا ہے‘۔ انہوں نے اس موقع پر مودی اور یوگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

افضال انصاری نے کہا کہ ہمیں ڈرایا جارہا ہے اور جھکنے کےلئے مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دن مرنا ہے، جو بھی دنیا میں ہے اسے ضرور دنیا سے جانا ہوگا، ہم بھی مرجائیں گے لیکن مودی اور یوگی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ تمھارے ظلم کا سامنا کریں گے اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں