بڑی خبر: دہلی میں کنہیا کمار پر حملہ، 8 شرپسندوں کے گروپ نے کانگریس رہنما کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی میں انتہائی تشویشناک واقعہ پیش آیا۔ حلقہ پارلیمانی شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کے کنہیا کمار پر ایک گروپ نے حملہ کردیا۔ قومی دارالحکومت میں کانگریس کی انتخٓبی مہم کے دوران 8 اشرار پر مشتمل ایک گروپ نے اچانک کنہیا کمار پر حملہ کردیا۔ نیو عثمان پور علاقے میں جمعہ کے روز ہونے والے اس حملے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔ مبینہ حملہ آوروں میں سے دو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیوز بھی جاری کئے کہ انہوں نے کانگریس لیڈر کو اس لئے مارا پیٹا کیونکہ اس نے ملک توڑنے کے نعرے لگائے تھے اور بھارتی فوج کے خلاف بیان دیا تھا۔

https://x.com/i/status/1791508576986677701

وہیں عام آدمی پارٹی کے لیڈر چھایا گورو شرما نے بتایا کہ کنہیا کرتار نگر میں پارٹی کے دفتر سے نکل رہے تھے کہ اچانک سات سے آٹھ لوگوں نے ان پر سیاہی پھینکی اور مارپیٹ شروع کردی۔ شرپسندوں کے حملہ میں تین سے چار خواتین بھی زخمی ہوئیں ہیں جبکہ ایک خاتون صحافی نالے میں گرگئی۔

https://x.com/i/status/1791523122023461249

عآپ کی ایک اور خاتون لیڈر نے اشرار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے انہیں اور ان کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں