(ایجنسیز) آذربائیجان کے دورے پر جاتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی حادثے میں محفوظ رہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے قافلے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر منزل پر پہنچ گئے اور ایک نہیں پہنچا۔ ہیلی کاپٹر میں صدر اور وزیر خارجہ سوار تھے، ہیلی کاپٹر آذربائیجان کے شمال میں پرواز کررہا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے تمام سوار بخیریت ہوں گے جبکہ ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔ ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔ صدر ایران کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے۔