انا للہ و انا الیہ راجعون
اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کی شام 19 مئی کو قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرکے تبریز شہر کی جانب لوٹتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس سانحے میں صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدارتی محافظوں کے ٹیم کے سربراہ جنرل سید مہدی موسوی، حفاظتی ٹیم کے کئی دیگر ارکان اور ہیلی کاپٹر کے پائیلٹس بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایران کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی اہلکاروں کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سمیت افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل ایران میں ہلال احمر کےسربراہ نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ صورتحال ناخوشگوار ہے۔ امدادی ٹیمیں کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گی۔ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں۔