بنگلور کی تین ہوٹلوں کو بم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی، پولیس الرٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے بنگلور کی تین مشہور ہوٹلس کو بم رکھنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد لوگ دہشت زدہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس طرح کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ روز دہلی کے نارتھ بلاک میں بھی دھمکی آمیم میل موصول ہوا تھا۔

تازہ طور پر بنگلور میں اوٹیرا ہوٹل کے علاوہ دیگر دو ہوٹلوں کو آج دھمکی آمیز میل موصول ہوا جس میں ہوٹل کو بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز میل بھیجنے والے شخص کی شناخت داؤدی جیوال کے طور پر ہوئی ہے جبکہ یہ خود کو ایک سینئر آئی پی ایس افسر کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔ اس نے میل ہوٹلوں کے فرنٹ ڈیسک پر بھیجے ہیں۔

دھمکی آمیز میل موصول ہونے کے بعد پولیس نے شہر کی سیکوریٹی کو سخت کردیا ہے اور بڑے پیمانہ پر فورس کو تعینات کیا گیا۔ علاقہ میں تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز کی شناخت نہ ہوسکی۔ ماضی میں بھی بنگلور کے اسکولوں اور ہسپتالوں کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں