اسلام دشمن ملعون پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو جرمن پولیس نے گولی ماردی (حملہ کی ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) جرمن پولیس نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے ملعون لیڈر پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔ جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہاپسند اسلام دشمن ملعون مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا۔

https://x.com/i/status/1796501922419220778

اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ تاہم چاقو بردار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگے ایک ڈاڑھی والے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 59 سالہ ملعون اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ اس کی پارٹی فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں