(ایجنسیز) مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ ذی الحجہ بروز ہفتہ کو ادا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حج 2024 کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔ آج شام سے عازمین کے منی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں وہ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ زوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔ سال میں چند دنوں کےلیے بسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اورمرمت کے مختلف کام مکمل ہیں۔ منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے سات کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے، شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔
منیٰ کی وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے، جو آٹھ ذوالحجہ سے تیرہ ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں، سیکیورٹی انتظامت مکمل ہیں۔
مکہ میں تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔