کم عمر عازم حج کا ماں کی گود میں انتقال

(ایجنسیز) حج 2024 کا آج آغاز ہوگیا، اس دوران ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آرہی ہے۔ ایک کم سن عازم حج سے متعلق خبر نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جو کہ انتقال کر گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری کم عمر بچہ یحیٰ محمد انتقال کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یحیٰ محمد کا تعلق مصری کے کفر الشیخ صوبہ سے تھا، تاہم وہ اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی نیت سے آیا تھا۔ یحیٰ محمد کے انتقال سے قبل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حرم شریف میں احرام باندھے اپنی والدہ کی گود میں مسکرارہا ہے۔

گلف ٹوڈے کے مطابق یحیٰ مکہ شہر میں کم عمر ترین بچہ گرمی کا درجہ حرارت برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔ کم عمر بچے کی نماز جنازہ کے بعد مکہ کے مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں