فلسطین میں کئی مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باوجود بھی آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ان کے مسجدِ اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/MuhammadSmiry/status/1802207174543679966
اسرائیلی فوج نے سیکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا اور نماز کی ادائیگی کے لیے آئے فلسطینیوں پر حملہ بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی الرحمہ مسجد کے ملبے پر عید کی نماز ادا کی۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1802110591169102020