بڑی خبر: وجئے واڑہ کے مدرسہ میں ’فوڈ پوائزننگ‘ سے ایک طالبہ کی موت، 7 طالبات ہاسپٹل میں داخل

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں واقع ایک لڑکیوں کے مدرسہ میں کل رات کھانا کھانے کے بعد کچھ بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وجئے واڑہ کے اجیت سنگھ نگر میں واقع ایم کے بیگ ہائی اسکول مدرسہ جامعہ ہدایت البنات میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ کل رات کا کھانا کھانے کے بعد 8 طالبات کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج صبح ایک طالبہ کی موت ہوگئی۔ طالبہ کی شناخت 17 سالہ کرشمہ کے طور پر کی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق دیگر طالبات کی حالت ابھی بہتر ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوڈ سیفٹی حکام اور ڈی ایم ایچ او کی جانب سے مدرسہ کا معائنہ کیا گیا جہاں تقریباً 100 کیلو گوشت ملا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گوشت عیدالاضحیٰ کے موقع پر کی گئی قربانی کا تھا جسے فریج میں رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں