حیدرآباد: شادنگر کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 6 مزدور ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شادنگر میں زور دار دھماکہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ میں ضلع رنگاریڈی کے شادنگر میں اوقع ایک فیکٹری میں گیس کی بھٹی پھٹنے سے 6 مزور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ شادنگر کی فیکٹری میں بوائلر دھماکہ کے مہلوکین اور زخمیوں میں دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے مزوروں کی بڑی تعداد بتائی جارہی ہے۔

حادثہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کردیں۔ پولیس یہ بھی پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ دھماکہ کی اصل وجہ کیا ہے؟ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ حادثے کے وقت فیکٹری میں 150 مزدور موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں