مالدیپ کے صدر پر ‘کالا جادو’ کرنے کے الزام میں خاتون وزیر سمیت 2 وزرا گرفتار

(ایجنسیز) مالدیپ میں صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں وزیر مملکت ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز کو گرفتار کرلیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار وزراء میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

مالدیپ کے آئین میں کالے جادو کی کوئی سزا متعین نہیں ہے البتہ شرعی قوانین کے تحت کالے جادو پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ محمد معیزو جب میئر تھے تو شمناز اور رمیز سٹی کونسل کے ممبر تھے اور تینوں کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں