اترپردیش: دکاندار سے بحث کے بعد اشرار کے حملہ میں دو مسلم بھائی شدید زخمی، پولیس نے دو نوجوانوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے بلند شہر کے ایک بازار میں مسلم نوجوان کی ایک دکاندار سے بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد مبینہ طور پر شرپسندوں کے ہجوم نے دو مسلم بھائیوں پر وحشیانہ طریقہ سے حملہ کردیا۔ کلاریون کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار کو گلاوتھی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے اس دردناک واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرپسندوں کا ایک ہجوم دو مسلم بھائیوں کو شدید طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1808380828348461114

شرپسندوں کے حملہ میں زخمی مسلم نوجوانوں کے والد نے بتایا کہ دکاندار نے سامان واپس نہ لینے پر بضد ہوکر دونوں پر حملہ کردیا۔ تقریبا 10 سے 15 لوگ شرپسندوں نے حملہ کرکے میرے بیٹوں کو شدید طور پر زخمی کردیا۔ جبکہ پولیس نے دونوں مسلم بھائیوں پر ہی مقدمہ درج کردیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1808461442729103726

وہیں بلند شہر پولیس کا کہنا ہے کہ دو بھائیوں نے پہلے دکاندار پر حملہ کیا جس کے بعد ہجوم نے دونوں بھائیوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ پولیس نے دکاندار اور دو مسلم نوجوانوں کی جانب سے الگ الگ شکایت کی بنیاد پر دو مقدمات درج کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں