کینسر سے لڑتی اداکارہ حنا خان نے اپنے بال جھڑنے سے قبل خود ہی کٹوا دیے، والدہ رو پڑیں (انتہائی جذباتی ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) معروف اداکارہ حنا خان میں چند روز قبل ہی چھاتی کے کینسر کے اسٹیج تھری کی تشخیص ہوئی ہے۔ 36 سالہ حنا خان نے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں اس افسوس ناک خبر سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/reel/C8_PuYCInmC/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a4f542c3-52ea-4167-b9c2-3ebc58cc862f

اب اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح جذباتی ہو گئے ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ کو پہلے اپنے بالوں کو گندواتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے لمبے خوبصورت بالوں کو کاٹتے اور کٹواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ حنا خان نے یہ فیصلہ کیموتھیراپی سے قبل مطلوبہ قواعد کے تحت لیا ہے۔ ویڈیو میں کینسر سے جنگ لڑتی اداکارہ کو ہنستے مسکراتے ہوئے جبکہ اُن کی والدہ کو روتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔

حنا خان کی والدہ کینسر سے جنگ لڑتی اپنی بیٹی کے اس جرأت مندانہ فیصلے پر جذباتی نظر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں