(ایجنسیز) مصر کی معروف اداکارہ سلویٰ محمد علی کی متنازع وصیت نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کیا ہے۔
مصر کے نیشنل تھیٹر سے منسلک اداکارہ کی خواہش ہے کہ ان کا جنازہ پہلے تھیٹر سے نکالاجائے اور پھر نمازِ جنازہ کے لیے مسجد لے جایا جائے ۔ اداکارہ کی وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازع کو جنم دےدیا ہے اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں تھیٹر سے جنازہ نکالنے کی روایت نئی نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ہدایتکار یوسف شاہین، اداکار شفیق نورالدین اور توفیق الدقن کا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سے نکالا جاچکا ہے۔