NEET PG 2024 امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) نے نیٹ پی جی 2024 امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ قبل ازیں یہ امتحان 23 جون کو منعقد ہونا تھا لیکن امتحان کے صرف 12 گھنٹے قبل اسے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب یہ امتحان 11 اگست کو منعقد ہوگا۔
اس سلسلہ میں مزید معلومات کےلئے این بی ای ایم ایس کی ویب سائٹ natboard.edu.in یا exam.natboard.edu.in/communication.php کو ملاخطہ کریں۔

قبل ازیں این بی ای ایم ایس نے مسابقتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد نیٹ پی جی امتحان کو ملتوی کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں