بے حسی کی انتہا، حیدرآباد میں سفاک باپ نے 18 دن کی نوزائیدہ بیٹی کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردیا!

حیدرآباد (دکن فائلز) سفاک باپ نے 18 دن کی بچی کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا۔ اس معاملہ میں حیدرآباد پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا اور اندرون 24 گھنٹے نوزائیدہ لڑکی کو بازیاب کرکے ماں کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف اور عاصمہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں رہتے ہیں، جوڑے کے یہاں ایک لڑکی کی پیدائش کے بعد آصف نے اپنی بیوی عاصمہ کو دھمکی دیتے ہوئے اپنی 18 دن کی شیرخوار بیٹی کو کرناٹک کے منال سعد کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔
تاہم عاصمہ نے فوری طور پر بندلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن میں اس معاملہ کی شکایت درج کرائی۔ بندلہ گوڑہ پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا اور 24 گھنٹے کے اندر 18 دن کی معصوم لڑکی کو کرناٹک سے برآمد کرکے اسے ماں کے حوالہ کردیا۔
پولیس نے لڑکی کے سفاک باپ کے علاوہ لڑکی کو بیچنے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والی چاند سلطانہ اور کرناٹک سے تعلق رکھنے والے منال سعد کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں