غزہ پر صیہونی قبضہ غیرقانونی قرار: عالمی عدالت نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں سے اپنا قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا

(ایجنسیز) عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کا اجلاس دی ہیگ میں منعقد ہوا، جس میں عالمی عدالت نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کا پابند ہے۔ وہ فلسطینیوں کے مقبوضہ علاقوں کے وسائل غصب کر رہا ہے عالمی عدالت انصاف کو اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے کہا اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ عالمی عدالت نے کہا بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں پانی اور غذائی امداد پہنچانے کا پابند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 ریاستوں اور عالمی اداروں کی درخواست پر آئی سی جے کا اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر قبضے اور طرز عمل سے پیدا صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی سی جے نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی آباد کاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہودی بستیاں قائم کرنے کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط کو فروغ دینا ہے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی کارروائیاں انسداد نسل پرستی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل نے 2009 میں فلسطینیوں کے 11 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس کو غیر قانونی قرار دے کر گرایا، عدالت سمجھتی ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت فلسطینی قوم کو خود مختاری سے روک نہیں سکتی، اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے جلد از جلد اپنے قبضے کا خاتمہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں