عنبر پیٹ کی پینٹ کمپنی میں آگ بھڑک اٹھی، ایک خاتون زخمی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں واقع پینٹ کمپنی میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقہ میں اتفراتفری دیکھی گئی۔ آتشزدگی کے واقعہ میں ایک خاتون بھی شدید طور پر زخمی ہوگئی، پولیس اور مقامی لوگوں نے خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1823975109784211863

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر کچھ مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں