برقعہ پہن کر حیدرآباد کی سڑکوں پر اسٹنٹ کرنے والے بدمعاش نوجوان گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی سڑکوں پر خاص طور پر گرلز کالج کے سامنے برقعہ پہن کر بائیک اسٹنٹ کرنے کے الزام میں دو بدمعاش نوجوانوں کے خلاف پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بدمعاش نوجوان نے برقعہ پہن موٹر گاڑی پر اسٹنٹ کیا جبکہ مبینہ طور پر سڑکوں پر جارہی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے قریب خطرناک کرکے انہیں ڈرایا۔

تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو بائیک پر برقعہ پہن کر اسٹنٹ کرنے والے ایک نوجوان کے خلاف آئی ایس سدن سنتوش نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا جس میں دو نوجوان، جن میں سے ایک برقعہ پہنے ہوئے تھا، اسٹنٹ کرتے ہوئے اور سڑک پر خطرناک طریقہ سے گاڑی چلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے دو افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ویڈیو بنانے والے دیگر افراد فرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں