حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش کے اُجین میں انتہائی شرمناک و رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے دن کے اجالے میں مصروف ترین سڑک کے کنارہ فٹ پاتھ پر ایک خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر اس کی عصمت ریزی کی، اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد ملک بھر میں خواتین کی سیکوریٹی کو لیکر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں اجین کے آگر ناکہ علاقے میں ایک شخص نے کچرا و اسکریپ جمع کرنے والی خاتون کو شراب پلا کر مبینہ طور پر اس کی عصمت ریزی کی۔ کوتوالی ایریا کے سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سی ایس پی) اوم پرکاش مشرا نے بتایا کہ یہ واقعہ نامعلوم افراد کے ذریعہ ریپ کی ویڈیو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے بعد سامنے آیا۔
https://x.com/i/status/1831920261408367017
تفصیلات کے مطابق ملزم لوکیش نے 19 سالہ لڑکی سے شادی کرنے کا وعدہ کرکے اسے خوب شراب پلائی اور پھر اس کی عصمت دری کی۔ وہاں سے گزرنے والے کچھ افراد نے واردات کو روکنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنالی۔ لوکیش بعد میں موقع سے فرار ہو گیا۔ شراب کا اثر ختم ہونے کے بعد لڑکی نے پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے لوکیش کو گرفتار کرلیا۔