سنجے راوت کو 15 دن قید کی سزا، ہتک عزت معاملہ میں ممبئی کی عدالت کا حکم

حیدرآباد (دکن فائلز) شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو 15 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت نے انہیں بی جے پی رہنما کریت سومیا کی اہلیہ میگھا سومیا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمہ میں مجرم قرار دیا اور شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ کو 15 دن کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میٹروپولیٹن مجسٹریٹ مزگاؤں نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کو بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی اہلیہ ڈاکٹر میدھا کریٹ سومیا کی شکایت پر ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ان پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں