اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور چاقو کے حملے، 10 افراد ہلاک

(ایجنسیز) اسرائیل کے معاشی دارالحکومت تل ابیب میں منگل کو ایرانی حملہ سے کچھ دیر قبل فائرنگ اور چاقوں کے حملوں میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور چاقو حملوں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے تل ابیب کے علاقے جافا میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ فائرنگ میں ملوث 2 مسلح افراد کو مار دیا گیا ہے۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حکام نے شہریوں کو گھر میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

تل ابیب میں فائرنگ اور حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور پولیس کو مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں