ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے رائفل تھام کر جمعہ کا تاریخی خطہ دیا، کہا اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج تہران میں رائفل تھامے جمعہ کا خطبہ دیا۔ گزشتہ دنوں بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے موقع پر پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے تقریباً 5 سال بعد جمعہ کا خطبہ دیا اور اپنے خطبہ کے دوران انہوں نے بارہا اپنے پہلو میں رکھی رائفل کی بیرل کو تھاما۔ آیت اللہ علی خامنہ ای بعض اوقات پہلو میں رائفل رکھ کر خطبہ دیتے ہیں، اس طریقے کو ایرانی علما نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد کے سالوں میں اپنایا تھا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1842134478786842989

آج دیے گئے خطبے میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، ہر ملک کو جارح کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں