حیدرآباد: ایماندار شوہر نے رشوت خور بیوی کا بھانڈہ پھوڑ دیا، گھر میں چھپاکر رکھے نوٹوں کے بنڈلس کا ویڈیو وائرل کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) شوہر نے کرپٹ بیوی کا بھانڈھ پھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے منی کونڈا مونسپالٹی دفتر میں ایک خاتون ڈی ای ای کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانہ پر رشوت حاصل کرکے ہر روز ہزاروں روپئے گھر لارہی تھی جبکہ اس کے ایماندار شوہر کو یہ سب پسند نہیں تھا، وہ رشوت کے پیسوں کی مخالفت کرتا تھا لیکن اہلیہ رشوت لینے سے باز نہیں آرہی تھی اور ہر روز رشوت میں ملے نوٹوں کے بنڈل لیکر گھر آرہی تھی۔ آخر کار شوہر نے رشوت خور بیوی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ اس نے گھر میں چھپائی گئی رشوت کی رقم (نوٹوں کے بنڈل) کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا۔

وائرل ویڈیو نے سنسنی پھیلادی۔ شوہر کی ایمانداری دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ خاتون ڈی ای ای کی شناخت دیویا جیوتی کے طور پر کی جارہی ہے جبکہ شوہر کا نام شریپد بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں