حیدرآباد (دکن فائلز) بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو لارنس پشنوئی گینگ سے تازہ دھمکی ملی ہے۔ ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا، جس میں سلمان خان سے لارنس بشنوئی کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پیغام بھیجنے والے کا دعویٰ ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔
واٹس ایپ پیغام میں کہا گیا کہ ’اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو، سلمان خان کا حشر بابا صدیقی سے بدتر ہوگا۔ اسے ہلکے سے نہ لیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کا انجام بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا‘۔
دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد بھیجنے والے کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کا آغاز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لارنس پشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیا ملتی رہی ہیں اور متعدد بار سوپر اسٹار کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے ہیں تاکہ سلمان خان کو خوفزدہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ کچھ دن قبل سلمان خان کے دوست اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو پشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے شوٹرز نے ممبئی کے بانڈرہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔