حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر انتخابات کیلئے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما انتخابی مہم میں زور و شور سے حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی کی انٹری سے سیاسی ماحول کافی گرما گرم ہوگیا ہے۔
اکبر الدین اویسی نے اورنگ آباد میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر ’15 منٹ‘ کا ذکر کرکے اشاروں اشاروں میں بی جے پی کی خاتون لیڈر کو کرارا جواب دیا۔ اکبرالدین اویسی کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ’انتخابی مہم کا وقت 10 بجے تک ہے جبکہ اس وقت 9:45 ہوئے ہیں، ابھی ’15 منٹ‘ باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ابھی 15 منٹ باقی ہے، نہ وہ مجھے چھوڑ رہی ہے اور نہ میں اس کا پیچھا چھوڑ رہا ہوں‘۔
مہاراشٹرا انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے 16 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔