حیدرآباد کے سرور نگر میں عاشق نے معشوقہ کے والد پر ایئرگن سے فائرنگ کردی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے سرور نگر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے والد پر فائرنگ کردی۔ وہ لڑکی کو امریکہ بھیجانے پر غصہ میں تھا۔ فائرنگ میں گولی لڑکی کے والد کی آنکھ میں لگی۔

سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود میں وینکٹیشور کالونی میں مقیم لڑکی مانویتا اور عنبرپیٹ کے بلویندر سنگھ آپس میں محبت کرتے تھے۔ مانویتا کے والد ریونت آنند نے اپنی بیٹی کو امریکہ بھیج دیا جس کے بعد غصہ میں آکر بلویندر سنگھ ایئرگن سے ریونت آنند پر فائرنگ کردی۔ گولی ریونت آنند کی آنکھ میں لگی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بلویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ ریونت آنند کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں