حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک اور مسلم نوجوان کا قتل

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ کل رات سنتوش نگر میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتوش نگر درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ کی کمان کے قریب نامعلوم افراد نے معید کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ معید اویسی کالونی میں رہتا تھا۔

کل رات گئے معید درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ کی کمان کے پاس جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔ حملہ کے بعد معید کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے ومقع پر پہنچ کر لاش کو عثمانیہ ہسپتال منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قتل کی وجہ لڑکی سے محبت کا رشتہ ہوسکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا تیقن دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں