روس میں قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے والے ملعون کو مزید 13 سال قید کی سزا

(ایجنسیز) روس میں گزشتہ برس 20 سالہ نوجوان کو مسجد کے سامنے قرآن جلانے کے جرم میں 3 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کی سزا میں اب مزید 13 سال کا اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے پر نوجوان نیکیتا زواویل کو چیچنیا کے حوالے کیا تھا جہاں اسے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

حراست کے دوران ملزم کو چیچینا کے صدر رمضان قادیروف کے نوعمر بیٹے نے اسے مارا پیٹا بھی تھا۔ تاہم اب روس نے پچھلے ماہ نوجوان کو واپس روس بلاکر یوکرین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلایا گیا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نیکیتا زواویل نے گزشتہ برس یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کو روسی فوجی کا ساز و سامان لے جانے والی مال گاڑیوں کی ویڈیو بھیجی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں