حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کے سابق وزیراعظم، ممتاز ماہر اقتصادیات اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آج آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ہفتہ کی سہ پہر دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر منموہن سنگھ کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔
https://twitter.com/i/status/1872898890850287942
صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء امت شاہ، جے پی نڈا، راجناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ، تینوں افواج کے سربراہ اور غیرملکی نمائندوں سمیت کئی رہنما آخری رسومات میں شرکت کی اور منموہن سنگھ کو وداع کیا۔
https://twitter.com/i/status/1872907643477737549
ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جمعرات کی رات دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی تھی۔ وہ 92 سال کے تھے۔ انہوں نے 2004-14 کے درمیان یو پی اے حکومت میں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1991 میں منموہن سنگھ، سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی کابینہ میں وزیر خزانہ کے طور پر، ملک میں اقتصادی اصلاحات کا آغاز کیا تھا۔


