حیدرآباد (دکن فائلز) تیلگو ریاستوں میں سنکرانتی کی تعطیلات کو لیکر طالب علموں میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اسکولوں کے اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق تلنگانہ حکومت نے سنکرانتی 2025 کی تعطیلات 12 جنوری سے 17 جنوری تک چھ دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں آندھراپردیش میں سنکرانتی کی تعطیلات 10 تا 19 جنوری تک دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آندھرا میں سنکرانتی کی چھٹیاں 9 روز کی ہوں گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں تعلیمی سال کے کیلنڈر کے مطابق دسویں جماعت کا نصاب 10 جنوری 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد ریویژن کی کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 28 فروری 2025 تک اول جماعت سے 9 تک کا نصاب مکمل ہو جائے گا۔ محکمہ تعلیم نے امتحانی شیڈول میں انکشاف کیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات 2025 مارچ کے مہینے میں ہوں گے۔


