تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی (کمزور دل والے حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر میں ایک سنگ دل شخص نے تیسری بیٹی کو جنم دینے پر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 32 سالہ کنڈلک اتم کالے کے طور پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی سے تقریباً 520 کلومیٹر دور گنگا کھیڈ نکہ میں گذشتہ جمعرات کی رات اتم کالے نے اہلیہ مینا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ مہلوک خاتون کی بہن نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ملزم تین بیٹیوں کو جنم دینے پر بیوی کو طعنے دیتا تھا اور اس معاملے پر اکثر اس کے ساتھ جھگڑا کرتا تھا۔ جمعرات کی رات بحث کے دوران اس نے مبینہ طور پر اس پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔ خاتون چیختے ہوئے گھر سے باہر بھاگی، مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران خاتون بری طرح جھلس چکی تھی۔ خاتون کو فوری طور رپ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1873038406856630573

گنگا کھیڈ پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ کالے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں