حیدرآباد (دکن فائلز) پوری دنیا نئے سال کے موقع پر جشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں تو سیکوریٹی کےلئے بھی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے سال 2025 کا خیر مقدم کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کے اسکائی ٹاور میں سال نو کی تقریبات کا شاندار پیمانہ پر انعقاد کیا گیا۔ ہندوستان میں نئے سال کے جشن کے قبل نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے کچھ دیگر علاقوں میں 2025 کا آغاز ہوچکا ہے۔
اس دوران تاریخی شہر حیدرآباد (دکن) میں آج شام تقریباً 6 بجے سال 2024 کا آخری رسوج غروب ہوگیا۔ حیدرآباد میں نئے سال کا جشن منانے کےلئے بڑے پیمانہ پر تقریباً منعقد کی جارہی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے بھی اس موقع پر سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو انتباہ دیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر اگر کوئی شخص شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے متعدد اہم سڑکوں پر گاڑی سوار کی جانچ کےلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔


