حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ کو بم دھماکہ سے اڑانے دینے کی دھمکی کی کال موصول ہوئی ہے۔ دھمکی آمیز کالز تین دن سے کسی نامعلوم شخص کی طرف سے موصول ہو رہی تھیں، تاہم پولیس نے دھمکی آمیز کالز کے تناظر میں سکریٹریٹ میں وسیع پیمانے پر تلاشی لی اور بات کو یقینی بنایا کہ کہیں بھی کوئی بم نہیں ہے۔
بعدازاں پولیس نے یہ پتہ لگالیا کہ کہاں سے کالز کی جارہی تھیں اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے کہ اس نے دھمکی آمیز فون کالز کیوں کیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم تین روز سے دھمکی آمیز فون کالز کر رہا تھا۔ ایس پی ایف پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔


