امریکی شہریت 5 ملین ڈالر میں برائے فروخت! ٹرمپ نے ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویب سائٹ کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ لوگ امریکہ کی مستقبل شہریت خرید سکتے ہیں۔ جی ہاں امریکہ کی مستقل شہریت کے خواشمند افراد اب 5 ملین ڈالرز کے عوض گولڈن ویزے کے لیے ’ٹرمپ کارڈ ڈاٹ جی او وی‘ کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ‘ پر لکھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان سے گولڈن ویزہ کے حصول سے متعلق پوچھ رہے تھے کہ کس طرح وہ لوگ دنیا کے عظیم ملک اور مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپریل میں اپنے جہاز ’ایئرفورس ون‘ میں پہلی مرتبہ اس ویزے سے متعلق اعلان کیا تھا۔ گولڈن رنگ کے حامل ’گولڈن کارڈ‘ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر نمایاں ہے۔

ابھی تک کسی کو گولڈن ویزہ نہیں ملا ہے لیکن اس کے خواہشمند افراد کو ویزوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکہ میں مستقل رہائش کے خواہشمند حضرات اپنے نام، ای میل ایڈریس اور متعلقہ ویزہ سے متعلق ویب سائٹ پر اپنا اندراج کر سکتے ہیں۔

گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تارکین وطن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ گولڈن کارڈ کی مدد سے ’مہنگی امریکی شہریت‘ ملے گی۔ ان کی انتطامیہ تقریباً 10 لاکھ گولڈن کارڈز فروخت کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں