حیدرآباد (دکن فائلز) امریکہ کی مدد سے اسرائیل پوری دنیا میں اپنی داداگری چلانا چاہتا ہے۔ تازہ طور پر ایران کے خلاف زبردستی چھیڑی گئی جنگ کے دوران اسرائیل نے بڑی دھمکی دے دی۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کا انجام عراق کے سابق صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملے اور جنگی جرائم جاری رکھے تو خامنہ ای کا انجام صدام حسین جیسا ہوگا۔