حیدرآباد: قدیم مسجد ابراہیم کی اراضی پر تنازعہ کے بعد ملے پلی میں حالات کشیدہ، ماجد حسین کی قیادت میں مقامی لوگوں کا زبردست احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ملے پلی (نامپلی) میں آج حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب رکن اسمبلی ماجد حسین نے مسجد ابراہیم کے تحفظ کےلئے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ماجد حسین نے علاقہ میں واقع مسجد ابراہیم سے متعلق زمینی تنازعہ کے بعد احتجاج ماجد حسین نے علاقہ میں واقع مسجد ابراہیم کی اراضی سے متعلق تنازعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا، اس کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔

امن و امان کی برقراری کےلئے علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک وکیل نے مسجد ابراہیم کی اراضی پر قبضہ کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت عدالت پہنچا جس کے بعد حکام نے اراضی کا معائنہ کیا۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ماجد حسین کو ہوئی، انہوں نے موقع پر پہنچ کر احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے زبردست نعرے بازی کی۔

رکن اسمبلی ماجد حسین نے ملے پلی میں واقع مسجد میں نماز ادا کی۔ ماجد حسین نے بتایا کہ مجلس کے کارکن کل رات سے مسجد میں موجود تھے۔ انہوں نے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ فوری طور پر عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان کیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1935234473928556618

بتایا گیا کہ مسجد ابراہیم قدیم مسجد ہے، تاہم آج پولیس اہلکار کے ساتھ عدالتی حکم کے بعد عدلیہ کے افسران مسجد کی اراضی پر پہنچے تھے۔ جس کے بعد مقامی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مسجد کے تقدس کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

فی الحال علاقہ میں حالات پرامن ہے۔ پولیس نے افواہوں پر یقین نہ کرنے اور امن کو برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں