حیدرآباد (دکن فائلز) غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ آج حیدرآباد بھی اسرائیل و امریکی مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ سی پی آئی کے درجنوں نے کارکنوں نے آج حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع امریکن کونسلیٹ کے قریب غزہ میں نہتے ہزاروں فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیلی بربریت کو امریکی حمایت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سی پی آئی کے کارکن امریکن کونسلیٹ کے طرف جانے کی کوشش کررہے تھے تاہم پولیس انہیں روک دیا۔ اس دوران مخالف اسرائیل اور مخالف امریکہ نعرے لگائے تھے۔ اچانک کئے گئے احتجاج کی وجہ سے علاقہ میں کچھ دیر کےلئے سنسنی پھیل گئی۔
پولیس نے احتجاج کررہے متعدد کارکنوں کو فوری پولیس کی گاڑی میں دوسری مقام پر منتقل کردیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔۔۔