’یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے‘، ایرانی حملوں سے پھیلی تباہی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔ ایران کے اسرائیل پر حملے جاری ہیں جس سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کا دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ تازہ میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اسرائیل کا موازنہ غزہ سے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبے کے ڈھیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے۔

https://x.com/MuhammadSmiry/status/1935561862130565524

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ جب اسرائیل نے غزہ میں پہلے اسپتال پر بمباری کی، تو دنیا نے یقین نہیں کیا اور اسرائیل نے اس کا الزام حماس کے ایک ناکام راکٹ پر ڈال دیا۔ اب انہیں شکایت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے تازے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مالیاتی مرکز اب کھنڈر بن چکا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غزہ نہیں ہے اور یہ چیخیں بھی فلسطین کی نہیں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ غزہ کے اسپتالوں پر بم برسانے والے اسرائیل کے اسپتالوں پر آج بم برس رہے ہیں۔

https://x.com/i/status/1934001824136044819

واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے میزائیلوں نے اسرائیل کی حساس ترین انٹیلی جنس تنصیبات، موساد ہیڈکوارٹرز، اسرائیلی آرمی کی انٹلیجنس ایجنسی امان اور یونٹ 8200 کے کمپاؤنڈ کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں