کیا تمہیں معصوم فلسطینی بچیاں یاد نہیں؟ ملبے پر کھڑے نیتن یاہو سے سوال

حیدرآباد (دکن فائلز) کیا تمہیں معصوم فلسطینی بچیاں یاد نہیں؟ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ملبے پر کھڑے نیتن یاہو سے سوال کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو کی چند تصاویر اور ویڈیووائرل ہیں، جس میں انہیں اسرائیلی ملبے پر کھڑا دیکھا گیا۔ انہوں نے تل ابیب میں تباہی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیاتھا۔

https://www.instagram.com/reel/C-fBXM6gKYB/

سوشل میڈیا پر صارفین نے اسرائیلی وزیراعظم سے چبھتے ہوئے سوال پوچھے اور اپنی بھڑاس خوب نکالی۔ ایک صارف نے لکھا ’ مگر ! کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یاد نہیں؟ ملبے پرکھڑے نیتن یاہو سے سوال کیاجانے لگا‘۔ انہوں نے خاص طور پر فلسطین کی 2 بچیوں کی فریادوں کا ذکر کیا جس میں ایک بچی کو اپنے بھائی کی شہادت پر ماتم کرتے دیکھا گیا تھا۔

https://x.com/i/status/1935814940121846157

جبکہ دوسری فلسطینی بچی نے روتے ہوئے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس دنیا اور نہ ہی آخرت میں کہیں بھی آپ لوگوں کو معاف کرونگی‘۔ بچی نے عرب دنیا سے بھی سوال کیا تھا۔ اس کا کہناتھاکہ انہیں ہماری مشکلات دیکھ کر تسکین ہوتی ہے۔
https://x.com/i/status/1935812975790588077

اپنا تبصرہ بھیجیں