ایران نے ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے مذاقیہ کارٹونز اور ویڈیوز شیئر کردیئے

حیدرآباد (دکن فائلز) ایران نے جہاں ایک طرف جنگی محاذ پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے، وہیں سفارتی سطح پر ایک منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا ہے۔

مختلف ممالک میں ایرانی سفارتخانوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر طنزیہ کارٹونز اور ویڈیوز شیئر کر کے امریکی مؤقف کا مذاق اڑایا، جس نے عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی۔

ایک ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھولنے کے مطالبے پر طنزیہ انداز میں کہا: “چابی کھو گئی ہے”، اور ڈیڈ لائن بڑھانے کی مزاحیہ اپیل کی۔
بلغاریہ میں ایک کارٹون کے ذریعے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے تنگ راستے میں پھنسا ہوا دکھایا گیا۔
تاجکستان میں ایک طنزیہ خاکے میں ایران کو ٹرمپ کے گلے میں اٹکا ہوا دکھایا گیا۔
انڈونیشیا میں امریکی طیاروں کی ایران آمد اور تباہی سے متعلق ویڈیوز شیئر کر کے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی۔
آرمینیا میں بھی ویڈیوز کے ذریعے ممکنہ جنگ کو عالمی ایندھن بحران سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ایرانی سفارتخانوں کی یہ ٹرولنگ محض تفریح نہیں بلکہ ایک سفارتی حکمت عملی ہے، جس کا مقصد عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنا اور ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف ایک نرم مگر مؤثر بیانیہ پیش کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں