چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ایک ایسا انوکھا چڑیا گھر موجودہے جہاں انسانوں کو پنجرے میں اور جانوروں کو آزاد رکھا جاتا ہے ۔
اس چڑیا گھر میں انسانوں کو ایک پنجرے میں قید کرنے کے بعد خطرناک جانوروں کے بالکل قریب چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ جانور بالکل آزاد گھومتے ہیں اور اپنی زندگی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر اس پر چمٹ جائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آ سکے۔
اس چڑیا گھر کی ویڈیو کو ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئرکیا گیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔